ایک ہفتے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہونگے ،پیس زون سمیت سارے معاملات مذاکرات میں زیربحث لائیں گے ،پروفیسر ابراہیم

جمعرات 24 اپریل 2014 17:08

ایک ہفتے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہونگے ،پیس زون سمیت سارے معاملات مذاکرات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) طالبان کمیٹی کے ثالث کار پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہونگے ،پیس زون سمیت سارے معاملات مذاکرات میں زیربحث لائیں گے ، مذاکرا ت کے ذریعے ہی ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے ، عوام کامیابی کیلئے دعاکریں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کا سلسلا بھی دونوں جانب سے جلد شروع ہوجائے گا اور امید ہے کہ سیز فائر میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہوجائے گا۔

شکایات کی تفصیلات میں نہیں بتا سکتا تاہم ہم نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کرلیا انہوں نے کہاکہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں دونوں طرف سے مذاکرات کو مزید جاری رکھنے پر اتفاق رکھا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہونگے ،پیس زون سمیت سارے معاملات مذاکرات میں زیربحث لائے گئے ، مذاکرا ت کے ذریعے ہی ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے ، عوام کامیابی کیلئے دعاکریں