انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان سے دوبارہ معاہدہ کر لیا

جمعرات 24 اپریل 2014 12:52

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ فاسٹ باؤلر نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کلب کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 24 سالہ جنید خان نے گزشتہ سیزن میں کلب کی طرف سے شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس کے باعث کلب دوبارہ ان کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہو گیا۔

(جاری ہے)

جنید خان نے اپنے بیان میں کہا کہ لنکا شائر مشہور اور مضبوط کلب ہے اس سے دوبارہ معاہدہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے انٹرنیشنل تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اس بار کلب کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ کلب حکام کا کہنا ہے کہ جنید خان ورلڈ کلاس باؤلر ہیں ان کی ٹیم میں شمولیت سے ہماری باؤلنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :