پریانکا چوپڑہ فلم ” میری کوم“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

جمعرات 24 اپریل 2014 12:26

پریانکا چوپڑہ فلم ” میری کوم“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم میری کوم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں ہیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے چہرے پر زور دار مکا پڑا کہ منہ کے بل گر پڑیں اور ان کی آنکھ زخمی ہو گئی، گزشتہ دنوں پریانکا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری کوم کی شوٹنگ مشکل سے مشکل ہوتی جا رہی ہے ،جسکا اندازہ اس حادثے سے لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے فلم کی عکس بندی تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔فلم مری کوم ہے بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم، جس میں میری کوم کا کردار اداکارہ پریانکا چوپڑا نبھا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :