چین میں پاکستان سمیت 8 ملکی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہو گئیں، مذکورہ مشقوں کا مقصد ان ممالک کے درمیان بحری شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے ،رپورٹ

بدھ 23 اپریل 2014 22:40

چین میں پاکستان سمیت 8 ملکی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہو گئیں، مذکورہ مشقوں ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) چین میں پاکستان سمیت 8 ملکی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہو گئیں۔۔ بدھ کو چینی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی ساحل میں کنگ ڈاؤ کے قریب کثیر الملکی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پہلی مرتبہ کثیر الملکی بحری مشقوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مشقوں میں چین، پاکستان، بنگلہ دیش، سنگاپور، انڈونیشیا، بھارت، ملائیشیا اور برونائی کے 19 بحری جہاز ، 7 ہیلی کاپٹرز اور مدد گار چھوٹے بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کے بحری جہاز شمشیر نے بھی مشقوں میں اپنا کردار شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ مشقوں کا مقصد ان ممالک کے درمیان بحری شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ان مشقوں کو میری ٹائم کوآپریشن 2014ء کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :