سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ، سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے حافظ عرفات ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ، عدالت برطرفی کا حکومتی فیصلہ کاالعدم قرار دے کر بحالی کے احکامات جاری کرے ،درخواست میں موقف

بدھ 23 اپریل 2014 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا بدھ کو سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے حافظ عرفات ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں شوکاز نوٹس ملا مگر وضاحت کا موقع نہیں دیا گیابلکہ حکومت نے صفائی کا موقع دیئے بغیر ہی برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت برطرفی کا حکومتی فیصلہ کاالعدم قرار دے کر بحالی کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :