بی جے پی رہنماء کے مسلمان مخالف بیان پر وارنٹ گرفتاری جاری ،گری راج نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ان کے بیان سے تعلق نہیں،بی جے پی

بدھ 23 اپریل 2014 19:55

بی جے پی رہنماء کے مسلمان مخالف بیان پر وارنٹ گرفتاری جاری ،گری راج ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء)مخالفین کے خلاف متنازعہ بیان دینے پر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کے رہنماء گری راج سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ریاست جھارکھنڈ کی مقامی عدالت نے گری راج سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے کہاکہ کوئی بھی شخص کسی کو بھارت چھوڑنے کا نہیں کہہ سکتااگروہ بھارتی شہری ہیں،عدالت کے مطابق مسلمان بھارتی شہری ہیں انہیں ملک سے بے دخل کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں پہنچاتا،دوسری جانب بی جے پی کے رہنماء سشیل کمارمودی نے کہاکہ بی جے پی کا گری راج سنگھ کے بیان سے کوئی تعلق نہیں وہ ان کا ذاتی بیان تھا ،اوربی جے پی بھی ان کے بیان کی مذمت کرتی ہے۔