گندم کے بعد آٹے کی دیگر صوبوں کو نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی گئی ،پابندی کا مقصد عوام کو ریلیف اور کمیشن مافیا کا خاتمہ کرنا ہے ۔صوبائی وزیرجام مہتاب حسین ڈہر

بدھ 23 اپریل 2014 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء)صو با ئی وزیر برا ئے خورا ک جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ خورا ک سندھ نے آٹے کی دیگر صو بو ں کو نقل و حمل کو رو کنے کا اصو لی فیصلہ کر لیا ہے ۔اس فیصلے کا مقصد صو بہ سندھ کے عوا م کو ریلیف فرا ہم کر نا اور کمیشن ما فیا کا قلع قمع کر نا ہے ۔یہ با ت انہو ں نے بدھ کو اپنے دفتر میں محکمہ خورا ک سندھ کے اعلیٰ افسرا ن کے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔

انہو ں نے کہا کہ گند م کی سندھ سے دیگر صو بو ں کو نقل و حمل پر پہلے ہی دفعہ 144کے تحت پا بندی عا ئد ہے اور اب آٹے کی صو بہ سندھ سے دیگر صو بو ں کو نقل و حمل پر پا بندی عا ئد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔صو با ئی وزیر خورا ک نے مزید کہا کہ آٹے کی دیگر صو بو ں کو منتقلی اور بلو چستا ن ،افغا نستا ن اور دیگر ہمسا ئے مما لک کو اسمگلنگ رو کنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور جیکب آبا د اور حب کے مقا م پر چیک پو سٹیں قا ئم کر دی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ آٹے کی منتقلی اور اسمگلنگ کی حو صلہ شکنی کر نے کے لئے پو لیس اور رینجرز کی مدد بھی حا صلی کی گئی ہے ۔اجلا س میں صو با ئی وزیر کو بتا یا گیا کہ محکمہ خورا ک نے اب تک 4لا کھ 36ہزا ر ٹن گندم کی خریدا ر ی مکمل کر لی ہے اور گند م کی خریدا ر ی کا عمل تیزی سے جا ر ی ہے اجلا س میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری خورا ک محمد نصیر جما لی بھی موجو د تھے ۔