پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پرواز 24 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی
بدھ 23 اپریل 2014 17:09
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) قومی ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز دو مرتبہ منسوخی کے باوجود 24 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی جس کے باعث مسافر سخت اذیت کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
پی آئی اے کی پرواز 7439 نے گزشتہ روز دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر کراچی سے جدہ کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن اب تک روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کو آج 11 بجے روانگی کا وقت دیا گیا لیکن دوسری مرتبہ بھی طیارہ روانہ نہ ہوسکا جس کے بعد اب مسافروں کو شام 6 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔
فلائٹ کی دو مرتبہ منسوخی کے بعد جدہ جانے والے عمرہ زائرین سمیت دیگر مسافر ایئرپورٹ پر سخت اذیت کا شکار ہیں۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کو گزشتہ روز ہی ہوٹلوں میں ٹھہرا دیا گیا تھا جب کہ فلائٹ آج شام 6 بجے روانہ ہوجائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.