تحقیقاتی کمیٹی نےجمشید دستی کےپارلیمنٹ لاجزمیں غیراخلاقی سرگرمیوں کےالزامات مسترد کردیئے

بدھ 23 اپریل 2014 17:03

تحقیقاتی کمیٹی نےجمشید دستی کےپارلیمنٹ لاجزمیں غیراخلاقی سرگرمیوں ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) قومی اسمبلی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جمشید دستی کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں تاہم کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے اور اراکین پارلیمنٹ کے ملازمین کی سرگرمیاں کنٹرول کرنے کی سفارش کی، کمیٹی کی رپورٹ جلد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور یہاں شراب و شباب کی محفلیں سجائی جاتی ہیں اس کے علاوہ جمشید دستی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف پر بھی الزام عائد کیا تھا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔