احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کی کوششیں تیز

بدھ 23 اپریل 2014 16:06

احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کی کوششیں تیز

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کے لیے کوششیں تیز ہوگئیں مگر جارح مزاج اوپنر کا آؤٹ فیلڈ جارحانہ رویہ کپتانی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی محمد حفیظ نے چھوڑی تو بورڈ کو نئے کپتان کی فکر لگ گئی، جس کے بعد بورڈ کے کرم فرماؤں نے احمد شہزاد کو نیا کپتان بنانے کی تیاریاں تیز کردیں ہیں۔

جارح مزاج کو کپتانی سونپنے پر بورڈ حکام دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

ایک دھڑا کہتا ہے اوپنر جارحانہ مزاج رکھتا ہے، جوشیلی کرکٹ میں اسے کپتان بنایا جائے، دوسرا دھڑا کہتا ہے احمد شہزاد کی بدتمیزیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ آؤٹ فیلڈ تو الجھتے رہتے ہیں، آن فیلڈ بھی ان سے کھلاڑی خوش نہیں۔

متعلقہ عنوان :