الیکشن کمیشن نے پی کے 90 سے پیپلزپارٹی کے سردار حسین کو کامیاب قرار دیدیا
بدھ 23 اپریل 2014 14:40
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 90 چترال سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسین کو کامیاب قرار دے دیا ، نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
آل پاکستان مسلم لیگ کے حاجی غلام محمد دو ہزار تیرہ کے عام انتحابات میں پی کے 90 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم پیپلز پارٹی کے سردار حسین نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ۔
الیکشن کمیشن نے حلقے کے سات پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا ۔ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے دوبارہ ووٹنگ تیرہ اپریل کو ہوئی تھی ۔ دوبارہ پولنگ کے بعد سردار حسین نے اٹھانوے ووٹ زیادہ حاصل کئے ۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.