پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 7 مئی تک ملتوی
بدھ 23 اپریل 2014 14:10
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔ جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس شاہ نواز طارق پرمشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی ، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ نے موقف اختیار کیا کہ انہیں عدالت عالیہ کی جانب سے گزشتہ روز ہی نوٹس موصول ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ مقدمے کی تیاری نہیں کرسکے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کیس کی تیاری کے لئے 15 روز کی مہلت دی جائے۔
پرویز مشرف
کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اٹارنی جنرل کی استدعا کے خلاف اپنے دلائل میں کہا کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر پہلے کام کرچکی ہے، اس لئے 15 روز کی مہلت دینا کسی بھی طور پر درست نہیں، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت کے موقع پر پیش ہوں۔(جاری ہے)
سماعت
کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ یہ کیس بہت اہمیت کا حامل ہے اور انہیں عدالت سے انصاف کی امید ہے، ہم نے عدالت عالیہ سے درخواست کی ہے کہ اس کا فیصلہ ہونا چاہیئے تاکہ اگر کہیں کوئی ابہام ہے تو اسے دور کردیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.