گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف 15اپریل سے گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے دھرنے9 ویں روز داخل

بدھ 23 اپریل 2014 14:05

گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء)گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف 15اپریل سے گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے دھرنے9 ویں روز داخل ہوگئے ذرائع کے مطابق مرکزی دھرنے میں شرکت کے لئے مختلف اضلاع سے لوگ گلگت پہنچے عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں نویں روز بھی دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا گلگت بلتستان میں ہڑتال رہی اس دوران تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور بازار بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر دکھائی دیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کے باعث شاہراہ قراقرم سمیت مختلف مقامات پر لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔