سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے کل انگلینڈ روانہ ہوں گے

بدھ 23 اپریل 2014 12:55

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپن باؤلر سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے 24 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپین باؤلر سعید اجمل کے مطابق وہ اپنی حالیہ فارم سے مطمئن نہیں انگلینڈ میں کھیلنے سے ان کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسپن باؤلر باقاعدگی سے اپنے آرٹ پر محنت نہ کریں تو انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پرفارمنس برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :