سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیمز کی تربیت کیلئے تربیتی کیمپ لگائے گا،مقابلوں کا آغاز 15مئی کو ہوگا

بدھ 23 اپریل 2014 12:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پاکستان سپورٹس بورڈکے زیر اہتمام بین الصوبائی بوائزاینڈ گرلز مقابلوں کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیمز کے تربیتی کیمپ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں شروع ہوں گے جن میں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ کھیلوں کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں ہوا جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی نے شرکت کی۔

شیڈول کے مطابق مقابلوں کا آغاز کراچی میں15 تا 17 مئی بوائزانڈر 14 اور گرلزانڈر 16 چیمپئن شپ سے ہوگا۔ بوائز تیکوانڈو کے مقابلے 19 تا 21 مئی حیدرآباد میں ، بوائز فٹبال کے مقابلے 20 تا 24 مئی راولا کوٹ میں ، بوائز ٹیبل ٹینس کے مقابلے جون کے دوسرے ہفتے گلگت بلتستان میں ، بوائز سوئمنگ کے مقابلے 6 تا 8 مئی اسلام آباد میں ، گرلزجوڈوکے مقابلے 6 تا 8 مئی اسلام آباد میں ، بوائز اینڈگرلز بیڈمنٹن کے مقابلے 20 تا 22 مئی لاہو رمیں اور بوائز ہاکی کے مقابلے 20 تا 24 مئی تک لاہور میں ہونگے۔

(جاری ہے)

حفیظ بھٹی کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا ایونٹس کیلئے پنجاب کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل بوائز اینڈگرلز ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جن کے کیمپ سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچز کی زیر نگرانی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دیگرکھیلوں کے ایونٹس کا شیڈول جلد فائنل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :