الپائن کلب آف پاکستان کے زیراہتمام مارگلہ ہلز پر ہونیوالا دو روزہ راک کلائمنگ کورس ختم ہوگیا

بدھ 23 اپریل 2014 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) الپائن کلب آف پاکستان کے زیراہتمام مارگلہ ہلز پر ہونیوالا دو روزہ راک کلائمنگ کورس ختم ہوگیا۔ کورس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف سکولوں اور یونیورسٹیوں کے 16نوجوان کلائمرز نے شرکت کی جنہیں راک کلائمنگ کے بنیادی اصولوں سے متعلق آگاہی فراہمکی گئی۔

(جاری ہے)

نوجوان کلائمرز کو مختلف حالات میں مختلف قسم سلوپس اور پہاڑوں پر چڑھنے کی تربیت دی گئی۔ کورس میں شرکت کرنیوالوں میں مشاہد حسین، محمد نعمان، رضوان سیف، محمد ماجد شریف، عبدالرحمن خان، عبدالعلیم خان ، ملک زاہد سلطان، ظہیراحمد، سید فہدہمدانی ، تیمور اقبال ، عدنان حسین ، ثاقب علی خان، حسن فیض، حنزلہ حسین ظفر ، ابو ظفر اور عمر بلال شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :