بینک آف پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع گا

بدھ 23 اپریل 2014 12:48

۱سلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے زیراہتمام نیشنل بینک آف پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) جمعرات سے شروع گا جس میں کراچی ، کوئٹہ ، بہاولپور، ملتان، اوکاڑہ، فیصل آباد، لاہور،گوجرانوالہ،اسلام آباد،آزادکشمیر، پشاوراور پی بی سی سی ینگ سٹار سمیت 12ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تمام ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جواسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کل 33میچز کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تیس کھلاڑیوں کو دسمبر میں ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں نفیس احمد اور طاہر محمود بٹ پر مشتمل دو رکنی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ سید سلطان شاہ نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کے بعد منتخب کردہ تیس کھلاڑیوں میں سے 17کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا جو ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 60ہزار ، رنر اپ ٹیم کو 30 ہزارجبکہ مین دی میچ کو اڑھائی ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :