مودی کی حمایت کی بجائے پاکستا ن جانے کو ترجیح دونگا ، عمر عبداللہ

منگل 22 اپریل 2014 01:25

مودی کی حمایت کی بجائے پاکستا ن جانے کو ترجیح دونگا ، عمر عبداللہ

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حمایت کی بجائے پاکستان ہجرت کرنے کو ترجیح دونگا ۔ پریناگ اور کوکرناگ میں عوامی ریلی سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے بی جے پی کے رہنما گیرجیراج سنگھ کے حالیہ بیان پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا یہ کہنا ہے کہ مودی کے مخالفین کو پاکستان چلے جانا چاہیے میری طرف سے اس کی شکر گزاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یقیناً میں بی جے پی کی حمایت کی بجائے یہاں سے براہ راست سرینگر مظفر آباد بس سروس کے ذریعے پاکستان جانے کو ترجیح دونگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سرینگر مظفر آباد بس سروس کا شکر گزار ہوں کہ اس کی وجہ سے مجھے اب نئی دہلی کا راستہ بھی استعمال نہیں کرنا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات کسی اسمبلی رکن کے انتخابات کیلئے نہیں بلکہ وزیراعظم کو منتخب کرنے کیلئے ہورہے ہیں اور میں ان انتخابات کے بعد کشمیری عوام کے مسائل حکومت کے سامنے نئے انداز سے پیش کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :