تمام فلمیں اپنے موجودہ وقت کی عکاس ہوتی ہیں‘ تنوج ویروانی

منگل 22 اپریل 2014 23:29

تمام فلمیں اپنے موجودہ وقت کی عکاس ہوتی ہیں‘ تنوج ویروانی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکار تنوج ویروانی نے کہا ہے کہ تمام فلمیں اپنے موجودہ وقت کی عکاس ہوتی ہیں۔ 2013ء میں ڈائریکٹر جیوتی راجن کی فلم ”لو یو سونیو“ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے تنوج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرینڈشپ بالکل پرانی جینز کی طرح ہوتی ہے جو جتنی پرانی ہوتی ہے اتنی ہی زیادہ عزیز ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام فلمیں وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہیں اور ہر فلم اپنے موجودہ وقت کی عکاسی کررہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تھرلنگ کردار ادا کرنے کا شوق ہے۔

متعلقہ عنوان :