سینیٹ میں حاجی عدیل اورقائمقام چیئرمین صابر بلوچ کے درمیان جھڑپ،ہم مررہے ہیں آپ مذاق اڑارہے ہیں،حاجی عدیل/حکومت سے بات کریں مجھ سے نہ کریں،صابربلوچ

منگل 22 اپریل 2014 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈرحاجی عدیل اورقائمقام چیئرمین صابر بلوچ کے درمیان جھڑپ،ہم مررہے ہیں قائمقام چیئرمین مذاق اڑارہے ہیں،حکومت سے بات کریں مجھ سے نہ کریں۔

(جاری ہے)

منگل کوسینیٹ کے اجلاس میں جب اپوزیشن اراکین اے این پی کے اراکین کی ہلاکت پراحتجاجاً واک آؤٹ کرکے جارہے تھے کہ اس دوران قائمقام چیئرمین صابر بلوچ نے کہاکہ اپوزیشن کے اراکین جلدی جائیں اورجلدی واپس آجائیں جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے اس موقع پر سینیٹرحاجی عدیل قائمقام چیئرمین کے سامنے کھڑے ہوگئے اور سخت برہمی کااظہار کیا انہوں نے کہاکہ ہم مررہے ہیں اورآپ نے ہمیں مذاق بنادیا ہے اس دوران قائمقام چیئرمین نے کہاکہ حکومت سے بات کریں مجھ سے نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :