وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ، حکومت مذاکراتی عمل میں تیزی لانے کی کوشش کر رہی ہے ،حکومتی پالیسی سے خطے میں امن قائم ہوگا ، چوہدری نثار علی خان ،پاکستان خطہ میں پائیدار امن کیلئے نئی افغان حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا ، وزیر داخلہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو
منگل 22 اپریل 2014 22:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکراتی عمل میں تیزی لانے کی کوشش کر رہی ہے ،حکومتی پالیسی سے خطے میں امن قائم ہوگا ، افغانستان میں امن پورے خطہ کے امن کی ضمانت ہے ، پاکستان خطہ میں پائیدار امن کیلئے نئی افغان حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔منگل کو برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال بالخصوص فاٹا اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطہ کے امن کی ضمانت ہے اور پاکستان خطہ میں پائیدار امن کیلئے نئی افغان حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کی مذاکرات کی پالیسی کے نتیجہ میں خطہ بالخصوص فاٹا میں پائیدار امن قائم ہو گا، حکومت مذاکراتی عمل میں تیزی لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ بلاتاخیر مثبت نتائج حاصل کئے جا سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.