سینیٹ نے سروینگ اینڈ میپنگ بل 2014ء کی کثرات رائے سے منظوری دیدی،سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی کا احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ

منگل 22 اپریل 2014 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) سینیٹ نے سروینگ اینڈ میپنگ بل 2014ء کی کثرات رائے سے منظوری دیدی جبکہ سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہدحامد نے تحریک پیش کی کہ سروے اورپاکستان کی تشکیل اینڈریگولیشن کی فراہمی کا بل (سروینگ اینڈ میپنگ بل 2014ء)بل قومی اسمبلی سے منظورکردہ صورت میں زیرغور لایاجائے جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی سینیٹر حاجی عدیل نے مطالبہ کیا کہ اس بل میں گلگت بلتستان کو بھی شامل کیاجائے تاہم بعدازاں وفاقی وزیرزاہد حامد کی درخواست پراپوزیشن نے اپنی مخالفت واپس لے لی جس کے بعد وفاقی وزیر زاہد حامد نے سروینگ اینڈ میپنگ بل 2014ء کو منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس کی قائمقام چیئرمین نے شق وار ایوان سے منظوری لی تاہم اس سے قبل نکتہ اعتراض پر سینیٹر سیف اللہ مگسی نے کہاکہ ہم نے ابھی تک اس بل کو پڑھا نہیں ہے تو اس کی منظوری کیسے دیدیں جس پرقائمقام چیئرمین نے کہاکہ بل کی کاپیاں دو دن پہلے تقسیم کردی گئی تھیں جس کے بعد سیف اللہ مگسی ایوان سے واک آؤٹ کرکے چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :