سینیٹ میں اپوزیشن کی مخالفت پر سروس ٹریبونلز ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کے بل کومتعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، قائمقام چیئرمین نے دو ہفتے میں کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 22 اپریل 2014 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) سینیٹ میں اپوزیشن کی مخالفت پر سروس ٹریبونلز ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کے بل کومتعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا جبکہ قائمقام چیئرمین نے دو ہفتے میں کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ سروس ٹریبونلز ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کابل (سروس ٹریبونلز(ترمیمی) بل 2014ء )قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں زیرغورلایاجائے تاہم اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ اس بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کیاجائے وفاقی وزیر زاہد حامد نے درخواست کی کہ متعلقہ کمیٹی کیلئے وقت کاتعین بھی کیاجائے تاکہ جلدازجلد اس بل کو حتمی شکل دیکر منظور کیاجائے جس پرقائمقام چیئرمین صابر بلوچ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے اسے دو ہفتے کے اندر رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :