سیلاب ، خدمت اور محبت کا ذکر ،لوگوں کا تالیاں بجا کر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو خراج تحسین ،”سیلاب کے دوران شہبازشریف کی جنوبی پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے “، جنوبی پنجاب کے بہن بھائیوں کی خدمت کوئی احسان نہیں ، میری ذمہ داری اور فرض تھا جسے نبھانے کی بھرپور کوشش کی‘شہبازشریف
منگل 22 اپریل 2014 21:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں انتہائی مصروف دن گزارا اورخواجہ غلام فرید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علا وہ شیخ زیدہسپتال کے ایمرجنسی اور سی سی یو وارڈز کا افتتاح بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال کے دوسرے سالانہ کانووکیشن میں شرکت بھی کی۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 2010 کے دوران جنوبی پنجاب میں آنے والے بد ترین سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت آپ کا یہ خادم نہ صرف کئی روز بلا ناغہ دن رات اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی خدمت میں مصروف رہابلکہ اپنا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں کے لئے وقف کر دیا تھا۔(جاری ہے)
یہ خدمت جنوبی پنجاب کے بہن بھائیوں کے لئے کوئی احسان نہیں بلکہ میری ذمہ داری اور فرض تھا جسے نبھانے کی بھرپور کوشش کی اور الحمدالله جنوبی پنجاب کے مسلسل دوروں سے مجھے سیلاب متاثرین کے حالات سے بہت آگاہی حاصل ہوئی اورہم مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہے جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی اس بات کو بہت سراہا او رکہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف جنوبی پنجاب کے عوام سے خصوصی محبت کرتے ہیں اور ہم سیلاب کے دوران مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی بے لوث خدمت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.