پاکستان ائیر فورس ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کی ذمہ داری احسن طور پر نبھا رہی ہے ، طاہر رفیق بٹ ،بزرگ افسروں کی فکری صلاحیتوں کی وجہ سے پاک فضائیہ کو ٹھوس بنیاد حاصل ہوئی ہیں ، ریٹائرڈ افسران سے گفتگو

منگل 22 اپریل 2014 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ائیر فورس ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کی ذمہ داری احسن طور پر نبھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی اے ایف پر پاک فضائیہ کے ریٹائرڈبزرگ افسروں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی ملازمت دینے کی حکمت عملیاں مزید بہتر بنائی ہیں اور ادارے کے اندر اور بین الاقوامی فضائی مشقوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ بزرگ افسروں کی فکری صلاحیتوں کی وجہ سے پاک فضائیہ کو ٹھوس بنیاد حاصل ہوئی ہیں جس سے اس کا شمار اکیسویں صدی کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :