آصف زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے جمہوریت مزید مضبوط ،عوام کے مسائل حل ہونگے،سابق صدر

منگل 22 اپریل 2014 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے منگل کو بلاول ہاوٴس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیاسی صورت حال ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے آصف علی زرداری کو ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت سے ہونے والے حتمی مذاکرات سے آگاہ کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ۔دونوں جماعتوں کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے ۔