کرا چی کے علاوہ صو بہ سندھ میں بین الاضلا ع گند م کی نقل و حمل پر پا بندی عا ئد کر دی گئی ،پا بندی سے کا شتکا رو ں کو فا ئدہ اور کر پشن کے خا تمے میں مدد ملے گی، صوبائی وزیرجا م مہتا ب حسین ڈہر

منگل 22 اپریل 2014 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) محکمہ دا خلہ سندھ نے گند م کی بین الاضلا ع نقل و حمل پر پا بندی عا ئد کر دی جبکہ کرا چی کے لئے چا ر اضلا ع سے گند م لا ئی جا سکے گی ۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ دا خلہ سندھ نے دفعہ 144کا فو ر ی نفا ذ کر تے ہو ئے بین الاضلا ع گند م کی نقل و حمل پر پا بندی عا ئد کر دی جبکہ کرا چی کے لئے چا ر اضلا ع لا ڑ کا نہ ،قمبر شہدا د کو ٹ ،دا دو اورجا مشورو سے کرا چی کی فلو ر ملز کے لئے گند م 1250رو پے فی من کے حساب سے لا ئی جا سکتی ہے ۔

کرا چی کو لا ئی جا نے وا لی گند م کی شفا فیت کوبر قرار رکھنے کے لئے دھامرہ کے مقا م پر چیک پو سٹ قا ئم کی گئی ہے جو ضلع لا ڑ کا نہ اور قمبر شہدا د کو ٹ جبکہ سیہون کے مقا م پر قا ئم کی جا نے وا لی چیک پو سٹ دا دو اور جا مشورو کے اضلا ع سے لا ئی جا نے وا لی گندم کی نقل و حمل پر کنٹرو ل رکھے گی۔

(جاری ہے)

مجا ز حکا م مذ کو رہ اضلا ع سے لا ئی جا نے وا لی گندم پر فو ڈ گرین لا ئسنس اور رو لر فلو ر ملز کے اصل لیٹر، برو کر کے اصل لیٹر اور اصل بلٹی پیش کر نے پر کرا چی لیجا نے کی اجا زت ہو گی۔

نو ٹیفیکیشن کے مطا بق گندم لیجا نے وا لی گا ڑیو ں کے ڈرا ئیور چیک پو سٹ کرا چی پر تما م ضرور ی کا غذا ت فرا ہم کریں گے اور چیک پو سٹ پر موجودمجا ز افسر گا ڑیو ں اور گندم کی بو ریا ں کا مکمل ریکا ر ڈ بھی رکھیں گے ۔محکمہ خورا ک سندھ نے ہر فلو ر ملز کے لئے 600گند م کی بو ریا ں رو زا نہ کی بنیا د پر مقرر کی ہیں اور اس تعدا د سے زا ئد گند م کی بو ریا ں محکمہ خوراک سندھ بغیر کسی نو ٹس کے ضبط کر نے کا مجا ز ہے ۔صو با ئی وزیر خو راک جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ گند م کی بین الاضلا ع پا بندی سے کا شتکا رو ں کو فا ئدہ ہو گا اور کرا چی میں بھی گند م کی کو ئی قلت نہیں ہوگی جبکہ کر پشن کے خا تمے میں بھی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :