لاہور،13کروڑ کی عدم ادائیگی پر کیمپ جیل کی بجلی بند ، ادائیگی کی تحریری یقین دہانی پر بحال

منگل 22 اپریل 2014 21:01

لاہور،13کروڑ کی عدم ادائیگی پر کیمپ جیل کی بجلی بند ، ادائیگی کی تحریری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کیمپ جیل کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا ،تحریری یقین دہانی پر بجلی بحال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

لیسکو کے مطابق کیمپ جیل کے ذمہ 13کروڑ روپے واجب الادا ہیں اور متعدد بار نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر کنکشن منقطع کیا گیا ۔ جیل انتظامیہ کی طرف سے ادائیگی کی تحریری یقین دہانی کے بعد بجلی بحال کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :