ریلوے نے ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پو لیس سے مدد مانگ لی، ریلوے ٹریکس کے اوپر عام گزر گاہ کے طور پر استعمال ہونیوالے پلوں کے اطراف میں بھی لوہے کی چادریں لگا نے کا سلسلہ بھی شروع

منگل 22 اپریل 2014 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) وزارت ریلوے نے ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پنجاب میں حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پو لیس سے مدد مانگ لی ، ریلوے ٹریکس کے اوپر عام گزر گاہ کے طور پر استعمال ہونیوالے پلوں کے اطراف میں بھی لوہے کی چادریں لگا نے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی حدود میں ریلوے کے متعدد پلوں سمیت درجنوں مقامات انتہائی حساس ہیں اور یہاں پر ممکنہ طو رپر دہشتگردی کے کا خدشہ ہے ۔

کم نفری کے باعث پنجاب حکومت سے ان مقامات کی سکیورٹی کی درخواست کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی مدد مانگی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مختلف ریلوے ٹریکس پر بنے ہوئے متعدد پل عام گزر گاہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور ان پلوں کے اوپر سے ٹرینوں کی آمدورفت کو بآسانی دیکھاجا سکتا ہے ۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کیلئے ان پلوں کے اطراف میں لوہے کی چادریں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :