لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس45.68پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 5490.18 پر بند ہوا

منگل 22 اپریل 2014 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس45.68پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 5490.18 پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر104کمپنیوں کا کاروبارہوا۔28کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل22لاکھ24 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ روز17لاکھ92 ہزار 500 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈکے2 لاکھ63ہزارحصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے2لاکھ61 ہزار حِصص۔ جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے2 لاکھ55ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 6.06روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.71 روپے کم ہو گئی۔