چمن کے قندھاری بازار میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

منگل 22 اپریل 2014 18:50

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) قندھاری بازار میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چمن کے علاقے مال روڈ کے عقب میں قندھاری بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسزنےجائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مزدوروں کی بڑی تعداد بازار میں واقع ہوٹلوں میں چائے پی رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :