تھرقحط سالی کیس؛ سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ کو 29 اپریل کو طلب کر لیا

منگل 22 اپریل 2014 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے تھر کیس میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر حکام کو 29 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری عاصم اقبال سمیت 4 وکلا رہنماؤں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ سماعت کے دوران حکومت کو تھر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کی تشکیل کے لئے نام طلب کئے گئے تھے تاہم صوبائی حکومت نے کمیشن کے نام تجویز کرنے کے بجائے زاہد قربان کی صدارت میں کمیشن تشکیل دے دیا ہے جو کہ عدالت کی خلاف ورزی ہے جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں 29 اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار کے اہلکاروں نے تھر کی صورت حال کے حوالے سے تحقیقات کے لئے کمیشن کی تشکیل کی تحریری درخواست دی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کیس کی شکل دے کر اس کی سماعت شروع کی ۔

متعلقہ عنوان :