کینیا کی ٹاپ گریڈ کالی چائے کی فی کلو گرام قیمت میں نمایاں اضافہ

منگل 22 اپریل 2014 17:13

نیروبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء)کینیا کی ٹاپ گریڈ کالی چائے کی فی کلو گرام قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ افریقہ ٹی بروکرز کے مطابق ممباسا پورٹ پر کینین اور ہمسایہ ممالک میں پیدا ہونے والی چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں ایک لاکھ 33 ہزار 310 پیکٹ چاہے رکھی گئی جس میں سے 93 فیصد نیلام ہوگی۔

(جاری ہے)

بیسٹ بروکن پیکوئے ونز ( بی پی آئی) 2.18 ڈالر سے 2.58 ڈالر فی کلو، بیسٹ برائر پیکوئے فیننگ ونز( پی ایف آئی) 2.34 ڈالر سے 2.64 ڈالر فی کلو میں نیلام ہوئی۔

ممباسا میں کینیا کے علاوہ یوگنڈا، تنزانیہ، روانڈا اور برونڈی کی چائے رکھی جاتی ہے۔ ٹی بورڈآف کینیا کے مطابق گذشتہ سال کینیا میں چائے کی ریکارڈ 432.4 ملین کلو گرام پیداوار ہوئی جو کہ سال 2012ء کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ جبکہ چائے کی فروخت سے حاصل آمدنی میں دو فیصد سے 114.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔