رواں مالی سال میں انڈسٹری ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 43 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے

منگل 22 اپریل 2014 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے رواں مالی سال میں انڈسٹری ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 43 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال 2013-14ء میں انڈسٹری ڈویژن کیلئے 77 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے حب انڈسٹریل اسٹیٹ میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے، این ایف سی ملتان میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 4 کروڑ روپے، سپورٹس انڈسٹریل سنٹر سیالکوٹ کیلئے ایک کروڑ 94 لاکھ روپے، سمیڈا کمپلیکس لاہور کیلئے 3 کروڑ 65 لاکھ روپے، ریڈ چلیز پراسیسنگ سنٹر کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے، سی ایف سی سلک کلسٹر سوات کیلئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سمیت مختلف منصوبوں کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیا ہے۔