پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے‘ میاں کامران سیف

منگل 22 اپریل 2014 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک بھی پہنچائے جائیں ،ڈالر کو بنیاد بنا کر پٹرولیم مصنوعات اور پھر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ کرکے عوام پر بے پناہ مالی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب جبکہ کی ڈالر کی قیمت انتہائی کم ہوگئی ہیں لیکن اس کے باوجود نہ ہی اس تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کم کی گئی اور نہ ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی جبکہ ہوشربا مہنگائی نے بدستورعوام کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔

اشیاء خوردو نوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں غریب اور سفید پوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث عوام چوہدری پرویز الٰہی دور کو یاد کر رہے ہیں جس میں مہنگائی کنٹرول میں تھی اور عوام خوشحال اور مطمئن زندگی بسر کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :