عوام کے لئے خوشخبری، بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسہ فی یونٹ کمی

منگل 22 اپریل 2014 15:10

عوام کے لئے خوشخبری، بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسہ فی یونٹ کمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں کمی ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ کمی کردی ہے، قیمت میں کمی مارچ کے مہینے کے لئے کی گئی ہے اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون کے مہینے میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گازشتہ ماہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں جنوری کے لئے بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ فروری کے لئے 27 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :