صبح نو ایرتھ ڈے قومی ویمن اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ کل شروع ہوگا

منگل 22 اپریل 2014 14:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) صبح نو ایرتھ ڈے قومی ویمن اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ (آج) بدھ سے پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

صبح نو کی چیئرپرسن شاہدہ کوثر فاروق نے بتایا کہ چیمپئن شپ ملک بھر سے پچاس سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اور ایونٹ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور مختلف کیٹگریز کے مقابلوں کی فاتح کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ چیمئپن شپ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، جونیئرز انڈر 18 سنگلز، انڈر 18 ڈبلز اور انڈر 14 سنگلز کے مقابلے ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :