کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کیانتخابات 2 مئی کو کرانیکا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

منگل 22 اپریل 2014 14:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے کئی ماہ سے زیر التوا ء انتخابات دو مئی کو کرانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کے سینئر منیجر ارشد خان کے مطابق تصدیق کی پی سی بی دو مئی کو کراچی میں انتخابات کرائے گی دوسری جانب پی سی بی نے کے سی سی اے زون پانچ کے صدر اور سیکریٹری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا زون پانچ سے صدر اور سیکرٹری کے انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد بشیر احمد صدر اور سلیم عالم سیکرٹری کی حیثیت سے بلامقابلہ کامیاب ہوئے کے سی سی اے کے انتخابات کیلئے جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ان میں صدارت کیلئے پروفیسر اعجاز فاروقی،ندیم عمر ،اور محمد اکرم خان کے درمیان مقابلہ ہے۔

سیکرٹری کے عہدے کیلئے شفیق کاظمی،سید محمد اسحاق، اور ظفر احمد میدان میں ہیں۔خازن کے عہدے کے لئے شفیق کاظمی،سید محمد اسحاق،شاہ شفیع الدین،محمد افتخار الزماں،اور رازق ربانی مقابلے میں ہیں تاہم اعجاز فاروقی پینل کا دعوی ہے کہ انہیں بڑی تعداد میں ووٹرکی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :