پی اے ایف ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ یکم مئی میں شروع ہوگا

منگل 22 اپریل 2014 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ یکم مئی سے پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائر یکٹر آپریشنز اور اسلام آباد ٹیم کے کوچ بلال ستی کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، بہاولپور، پشاور اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 5 روزہ ایونٹ 5 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :