اسلام آباد کی انڈر 14بوائز سوئمنگ اور انڈر 16گرلز جوڈو ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلزکل سے شروع ہونگے

منگل 22 اپریل 2014 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی یوتھ انڈر 14بوائز سوئمنگ اور انڈر 16گرلز جوڈو چیمپئن شپ کے لئے اسلام آباد ٹیم کے ٹرائلز( آج) بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آبادمیں ہونگے ، اور یہ ٹرائلز تین روز تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ٹورنامنٹس 6 مئی سے 8 مئی تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں منعقد ہونگے ۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :