معین خان چیف سلیکٹر ، وقار یونس ہیڈ کوچ بن جائیں یا آفریدی کوکپتان مقرر ہو جائے ، صرف کارکردگی چاہیے، شعیب اختر

منگل 22 اپریل 2014 14:21

معین خان چیف سلیکٹر ، وقار یونس ہیڈ کوچ بن جائیں یا آفریدی کوکپتان مقرر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ معین خان چیف سلیکٹر کے طورپر کام کریں ، وقار یونس ہیڈ کوچ بن جائیں یا آفریدی کو کپتان مقرر ہو جائے ، صرف کارکردگی بہتر ہو نی چاہیے اور پاکستان جیتے ، قومی ٹیم اٹھارہ کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز ہوتی ہے ، فیصلہ کوئی بھی ہو ملک کے مفاد میں کیا جائے ، سابق کپتان کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ خود بھی ہمیشہ کھل کر بات کرتا ہوں اور آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رکھوں گا۔ وقار یونس کی آمد پر سینئرز کے ساتھ مسائل کے ایک بار پھر سراٹھانے کا خدشہ پیدا ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ملکی معاملات میں کہا سنا معاف کرکے آگے بڑھنا چاہیے،اپنی ذات سے باہر نکل کر قوم کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر کام کیے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی حاصل نہ ہوسکے، سابق کپتان کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں شعیب نے کہا کہ وقار فاسٹ بولنگ کا ایک بڑا نام ہیں، پیسرز کی ان سے بہتر رہنمائی کوئی نہیں کرسکتا، اکرم کی خدمات برقراررکھنے کا فیصلہ تو پی سی بی نے کرنا ہے تاہم شاید وقار کی موجودگی میں اس کی ضرورت باقی نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ چیف سلیکٹر کے طور معین خان کام کریں، بطور ہیڈ کوچ وقار یونس کمان سنبھالیں یا آفریدی کو کپتان مقرر کردیا جائے، اہم بات یہ ہے کہ کارکردگی بہتر ہو اور پاکستان جیتے، فیصلہ کوئی بھی ہو ملک کے مفاد میں ہونا چاہیے، ہماری ٹیم 11کھلاڑیوں کا مجموعہ نہیں بلکہ 18کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز ہوتی ہے، ان کی توقعات کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار رہنا چاہیے-

متعلقہ عنوان :