سشمیتا اور امرتاراؤ کی کیٹ واک‘ حاضرین کے دل موہ لیے

منگل 22 اپریل 2014 14:08

سشمیتا اور امرتاراؤ کی کیٹ واک‘ حاضرین کے دل موہ لیے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) بالی ووڈ حسینہ سشمیتا سین اور امرتا راوٴ نے فلاحی کاموں کے لئے اپنے کی دلنشین کیٹ واک۔ مہمانوں نے اداکاراوٴں کی اداوٴں پر خوب دل کھول کرداد دی۔ کیٹ واک میں موسم گرما کی مناسبت سے تمام ڈیزائنرز نے رنگوں کا خاص خیال رکھاتھا۔

(جاری ہے)

یہ تقریب ایک فلاحی ادارے کی جانب سے ممبئی میں سجائی گئی تھی جس میں ان اداکاراوٴں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ لشکارے مارتا ہوا لہنگا زیب تن کر کے امریتا راوٴ اور سشمیتا سین نے جھلملاتے ننھے زمین کے تاروں کے جھرمٹ میں ریمپ پر آکر تقریب کی رونق بڑھائی۔ اس موقع پر انکی بیٹی رینی سین بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :