کترینہ کیف رنبیر سے زیادہ فلموں کو اہمیت دینے لگی

منگل 22 اپریل 2014 14:08

کترینہ کیف رنبیر سے زیادہ فلموں کو اہمیت دینے لگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) کترینہ کیف نے سوچ لیا ہے کہ وہ رنبیر سے زیادہ فلموں کو اہمیت دیں گی اسی لے وہ اپنی نئی آنے والی فلم ”بینگ بینگ “میں مسلسل بارہ بارہ گھنٹے کام کررہی ہیں۔لگتا ہے باربی ڈول کترینہ کیف کواحساس ہوگیا کہ پیار و محبت سے زیادہ اداکاری ہے ضروری اور رنبیر کپور کے ساتھ پیار کا جنون کسی کام نہیں آرہا اسی لئے انہوں نے رنبیر سے اپنا دھیان ہٹا کر فوکس کرلیا ہے اداکاری پر۔

(جاری ہے)

ان دنوں کیٹ بے بی رتھک روشن کی بنی ہوئی ہیں نئی فلم بانگ بانگ کی ہیروئن۔ اس فلم میں انکی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ انہوں نے اس فلم کے خطرناک مناظر خود ہی عکس بند کرائے ہیں۔کیٹ بے بی چاہتی ہیں کہ” بینگ بینگ “جلدی سے مکمل ہو ، اسی لیے اپنے حصے کا کام بارہ بارہ گھنٹے لگا کر پورا کررہی ہیں۔ کترینہ کیف کو یقین ہے کہ یہ مووی ان کے کردار اور ایکشن مناظر کے باعث انکے پرستاروں کو بہت زیادہ پسند آئے گی۔

متعلقہ عنوان :