ہالی ووڈ فلم ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا‘فلم 13 جون کو ریلیز ہوگی
پیر 21 اپریل 2014 23:42
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ کی 2010ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن“ کے سیکوئل ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
رائٹر و ہدایتکار ڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کے پس پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی وود کے صف اول کے اداکاروں جے بروشل‘ گیرارڈ بٹلر‘ کیٹ بلینشٹ‘ کریگ فرگوسن‘ امیریکا فریرا‘ جوناہل‘ ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
بونی آرنلڈ کی پرودیوس کردہ اس سیکوئل میں کہانی کو پانچ سال آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس دونوں جوان ہوچکے ہیں۔ نئی جگہوں کی کھوج لگاتا ہکاپ برفانی غاروں کے قریب پہنچتا ہے جہاں اسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جس کے بعد اب اسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔ ڈریم ورکس اینیمیشن سٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی یہ ایکشن فلم رواں سال 13 جون کو امریکی جبکہ 4 جولائی کو برطانوی سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.