عدالت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ا یمنسٹی ا سکیم درست قرار دیدی

پیر 21 اپریل 2014 23:31

عدالت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ا یمنسٹی ا سکیم درست قرار دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے متعارف کرائی گئی ایمنسٹی ا سکیم کو درست قرار دیتے ہوئے ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ایف بی آر کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو قانونی قرار دیا جائے ۔

ایف بی آر کا موقف تھا کہ اسکیم کے تحت 50 ہزار سے زائد گاڑیاں ٹیکس نیٹ میں لا کر اربوں روپے ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے ایمنسٹی اسکیم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے تحت کلیئر کی گئی 50 ہزار سے زائد گاڑیاں قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا حکم سنایا تھا۔