پنوں عاقل مسافربس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 21 افراد کو ڈیرہ غازی خان میں سپردخاک کر دیا گیا

پیر 21 اپریل 2014 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء)پنوں عاقل مسافربس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 21 افراد کو ڈیرہ غازی خان میں سپردخاک کر دیا گیا۔پنوں عاقل بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی تدفین غوثیہ قبرستان جبکہ دو افراد کوگدئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

مانہ احمدانی کے مقامی قبرستان میں ایک خاتون اور دو بچوں کی تدفین ہوئی جبکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت نو افراد کو چوٹی زیرین میں سپردخاک کیا گیا۔نماز جنازہ اورتدفین کے موقع پر انتہائی دردناک مناظر دیکھنے میں آئے،لواحقین اپنے عزیزوں کی لاشوں کو دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔