سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پہلے روز ہی مکمل ہو گیا ،پہلے ہی دن ایک لاکھ سے زائد درخواستیں وصول ہو گئیں،کل بینک درخواستیں وصول نہیں کرینگے

پیر 21 اپریل 2014 21:28

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پہلے روز ہی مکمل ہو ..

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پہلے روز ہی مکمل ہو گیا ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حج در خواستوں کی وصولی کے پہلے ہی دن ایک لاکھ سے زائد درخواستیں وصول ہو گئیں جس کے عد فیصلہ کیا گیا ہے کل بینک درخواستیں وصول نہیں کریں گے ۔قبل ازیں سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز پیر کے روز ہواجو پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے۔

(جاری ہے)

لاہو رسمیت ملک بھر میں نیشنل بینک،ایم سی بی،حبیب،یوبی ایل ،زرعی ترقیاتی بینک اور الائیڈ بینک کی برانچوں نے پیر کے روز سے حج فارمز کا حصول اور درخواستوں کی وصولی کی ۔ پہلے آئیے پہلے پائیں کی بنیاد پر درخواست گزاروں کی ایک کثیر تعداد صبح سویرے ہی بینکوں کے باہر پہنچ گئی جسکی وجہس طویل قطاریں لگی رہیں۔امسال پاکستانی حجاج کرام کے کوٹہ میں بیس فیصد کمی کی گئی اورایک لاکھ تینتالیس ہزار عازمین کو ویزے فراہم کیے جائیں گے۔سرکاری طور پر53ہزار درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔89ہزار عازمین پرائیوٹ کمپنیوں کے ذریعے فریضہ حج اداکرینگے۔

متعلقہ عنوان :