سینیٹ میں جے یو آئی ف اورایم کیو ایم کے ارکا ن نے قائمقام چیئرمین صابربلوچ کے رویے پراحتجاجاً واک آؤٹ کیا

پیر 21 اپریل 2014 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی ف اورایم کیو ایم کے ارکا ن نے قائمقام چیئرمین صابربلوچ کے رویے پراحتجاجاً واک آؤٹ کیا،صحافیوں سے متعلق کمیٹی کی تشکیل پراراکین کے شدیداختلافات سامنے آگئے،ایک دوسرے پرکڑی تنقید کی گئی۔

(جاری ہے)

پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں صحافیوں کے حقوق اورانہیں تحفظ فراہم کرنے سے متعلق کمیٹی کی تشکیل کیلئے بات جاری تھی کہ اس دوران جے یو آئی ف کے سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاکہ یہ ملک دوپارٹیوں کانہیں ہے اگر ایسا ہے تو یہ خود چلالیں جے یو آئی ف ،ایم کیو ایم ،مسلم لیگ ق ،فنگشنل لیگ اوراے این پی کوعوام نے منتخب کرکے یہاں بھیجا ہے جس پر قائمقام چیئرمین صابر بلوچ نے کہاکہ دو قومی پارٹیاں ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے جس پر اے این پی کے سینیٹرحاجی عدیل نے شدید احتجاج کیا اورچیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ ایوان سے چلے جائیں گے سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاکہ قائمقام چیئرمین ایوان کے چیئرمین بنیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین نہ بنیں چیئرمین کے رویے پر احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرتے ہیں جس کے بعد جے یو آئی ف کے اراکین ایوان سے چلے گئے اوربعد میں ایم کیوایم کے ارکان بھی ایوان سے چلے گئے قائمقام چیئرمین کی ہدایت پر وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ اورسینیٹریعقوب ناصر اراکین کو مناکرواپس ایوان میں لے آئے۔

متعلقہ عنوان :