سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ اورحقوق کیلئے تمام جماعتوں پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی،اپوزیشن صحافیوں کے حقوق اورتحفظ کیلئے ایک بل ایوان میں لائے گی

پیر 21 اپریل 2014 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ اورحقوق کیلئے تمام جماعتوں پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی،اپوزیشن صحافیوں کے حقوق اورتحفظ کیلئے ایک بل ایوان میں لائے گی۔

(جاری ہے)

پیرکو سینیٹ کے اجلاس میں قائدایوان سینیٹرراجہ ظفرالحق نے ایوان میں صحافیوں کے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ اظہاریکجہتی پرصحافیوں نے شکریہ ادا کیا ہے اورتجویز دی ہے کہ سینیٹ کی ایک کمیٹی بنائی جائے ہم نے پانچ رکنی کمیٹی بنانے کافیصلہ کیا ہے جس کے چیئرمین سینیٹررضاربانی ہونگے اورکمیٹی میں رفیق رجوانہ ،مظفرحسین شاہ ،افراسیاب خٹک اورسعید غنی شامل ہونگے یہ کمیٹی صحافیوں کے تحفظ اورحقوق کیلئے کوشش کرے گی ایوان اس کمیٹی کی منظوری دے اس دوران دیگرجماعتوں کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ اس کمیٹی میں خواتین کو بھی شامل کیاجائے اورہرجماعت کے پارلیمانی لیڈر پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر مولاناغفورحیدری نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر جو جماعتیں موجود ہیں ان کے نام شامل کئے جائیں ایم کیو ایم نے بھی یہی مطالبہ کیا اس موقع پر قائدایوان سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سارے نام تھے لیکن کمیٹی جتنی چھوٹی ہوگی اتنے بہترانداز میں کام کرے گی اس موقع پر قائمقام چیئرمین صابر بلوچ نے کہاکہ کمیٹی کے اراکین کے نام مناسب ہیں تاہم اس دوران دیگر جماعتو ں کے اراکین نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتوں سے ایک ایک اراکین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی منظوری قائمقام چیئرمین نے دیدی۔

متعلقہ عنوان :