معین خان کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کردیا گیا

پیر 21 اپریل 2014 19:53

معین خان کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کردیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معین خان کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس چیرمین پی سی بی کے پرنسپل ایڈوائزر کے طور پر کام کریں گے، کرکٹ بورڈ نے ایک 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی ہے جو کہ قومی ٹیم کے کوچ کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کو ٹیم کا چیف سلیکٹر نامزد کیا گیا تھا تاہم ٹی 20 میں پاکستان کی شکست اور بورڈ سے دیگر تنازعات کے بعد راشد لطیف نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ معین خان نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دیئے جبکہ وہ اس سے قبل بھی چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :